Friday, April 19, 2024

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف تحریک لبیک نے سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیدیا

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف تحریک لبیک نے سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیدیا
August 26, 2018
لاہور( 92 نیوز) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک لبیک پاکستان نے سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا ۔مولانا خادم حسین رضوی نے 29 اگست کو لاہور سے اسلام آباد کی طرف ’’لبیک یارسول اللہ مارچ‘‘ کااعلان کردیا ۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا ، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم حضرت محمد ؐکی عزت کی خاطر کھڑے ہیں ۔ انہون نے کہا کہ حکومتوں کاکام صرف مذمت کرنا نہیں ہوتا مذمت تو 70 سال سے ہورہی ہے، حکمرانوں کا کام ہاتھ سے روکنا ہے،پاکستان ہالینڈ سے اپنا سفیر واپس بلایا جائے اور ملک سے ہالینڈ کے سفیر کو نکالا جائے ۔