Thursday, April 25, 2024

گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے ، عمران خان

گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے ، عمران خان
August 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نبی کریمﷺمسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں ، کوئی نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو تمام مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امت مسلمہ  کو متحد ہو کر مغرب کو سمجھانا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کو او آئی سی سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔ مضبوط احتجاج کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایک کا نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا مسئلہ ہے، او آئی سی کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے، دنیا کو اس مسئلے کے بارے میں سمجھائیں گے۔