Friday, April 26, 2024

گزشتہ ہفتے مہنگائی میں صفر اعشاریہ چھ تین فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات

گزشتہ ہفتے مہنگائی میں صفر اعشاریہ چھ تین فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات
May 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں صفر اعشاریہ چھ تین فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بیف، گڑ، دالوں، تازہ دودھ، دہی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 42 روپے مہنگا ، مٹن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے جبکہ بیف کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرغی کا فی کلو گوشت 47 روپے سستا ہو گیا ۔ ایک ہفتے کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت 325 روپے سے کم ہو کر 278 روپے ہو گئی ۔ گزشتہ ہفتے کیلے، پیاز، دال مسور اور چینی کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چائے کی پتی، چاول سمیت 29 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔