Saturday, April 20, 2024

گزشتہ کاروباری ہفتے سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 462 پوائنٹس کی کمی ہوئی

گزشتہ کاروباری ہفتے سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 462 پوائنٹس کی کمی ہوئی
September 3, 2016
کراچی(92نیوز)گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس کو چار سو باسٹھ پوائنٹس کی کمی اٹھانا پڑی۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ اچھی خبروں کے باوجود ملا جلا رجحان پیش کرتی رہی، انڈیکس نے چالیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور تو کی مگر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی کے الیکٹرک کی فروخت سے متعلق خبروں کے ساتھ شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، سیمنٹ انڈسٹری میں توسیع اور مالیاتی نتائج کے باوجود بورڈ پر انڈیکس کے نمبرز آگے نہ بڑھ سکے۔ اس کی ایک وجہ سیاسی تناؤ بھی بتائی جارہی ہے اسی طرح کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ہفتہ وار بنیاد پر ایک اعشاریہ ایک چھ فیصد کمی کے بعد انتالیس ہزار چار سو پینسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ اعشاریہ آٹھ فیصد کمی سے سات ہزار نو سو ستاون ارب کی سطح پر آگیا البتہ کاروباری سرگرمیوں کا یومیہ اوسط حجم ساٹھ فیصد اضافے سے سینتیس کروڑ سترہ لاکھ شیئرز رہا جو گزشتہ ہفتے تئیس کروڑ بیس لاکھ حصص یومیہ تھا۔