Friday, April 26, 2024

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کر گئے

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کر گئے
June 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کر گئے۔ ایک ہزار 923 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہزار 189 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 393 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,471,172 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں مزید ایک ہزار 923 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 930,511 ہو گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350 ، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 789، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 072، اسلام آباد میں 81 ہزار 626، بلوچستان میں 25 ہزار 589 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 629 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 48 ہزار 937 ہے۔ جب کہ3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.81 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہزار 189 ہوگئی ہے۔ کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 380 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 860,385 ہو گئی ہے۔