Friday, April 19, 2024

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 76 افراد انتقال کر گئے

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 76 افراد انتقال کر گئے
June 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 76 افراد انتقال کر گئے۔ ایک ہزار 303 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 3 لاکھ 25 ہزار 738 ، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 252 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  35 ہزار 162 ، بلوچستان میں 26 ہزار 52 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 933 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 623 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 674 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 21 ہزار 529 اموات ہو چکی ہیں ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ پنجاب میں39 اور سندھ میں 19 اموات سامنے آئیں۔ 8 لاکھ 71 ہزار 669 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز 41 ہزار 824 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 236 ہے۔ سندھ میں 23 ہزار 734 ، پنجاب میں 12 ہزار 93 ، کے پی میں 3 ہزار 838 ، اسلام آباد میں 2 ہزار 687 ، گلگت بلتستان میں 94 ، بلوچستان میں ایک ہزار 163 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 627 ایکٹو کیسز ہیں۔