Saturday, April 20, 2024

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے
June 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے۔ ایک ہزار 194 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1 ہزار 194 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 3 لاکھ 27 ہزار 21 ، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 703، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 569، اسلام آباد میں 82 ہزار 65، بلوچستان میں 26 ہزار 152 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 723 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 698 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 695 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 81 ہزار 668 ہو گئی ۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 42 ہزار 717 ہے جب کہ 2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا مزید 57 افراد کی جان نگل گیا جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 ہو گئی ۔ کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 38 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 75 ہزار 581 ہو گئی ۔