Friday, March 29, 2024

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے
June 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے۔ اموات بائیس ہزار چونتیس ہو گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 452 رہ گئی۔ سندھ میں 19 ہزار 553 ، پنجاب میں 9 ہزار 346 ، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 205 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 53 ، گلگت بلتستان 149، بلوچستان میں 714 اور آزاد جموں و کشمیر میں 432 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سب سے زیادہ 17 اموات پنجاب میں ہوئیں۔ ایک دن میں 39 ہزار 17 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔

این سی او سی حکام کامزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت 271 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 2 ہزار 432 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 838 تک پہنچ چکی ہے۔ 8 لاکھ 94 ہزار 352 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 ہو چکی ہے۔