Friday, April 26, 2024

گزشتہ چند ماہ میں نیب نے 71 ارب کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی ، چیئرمین نیب

گزشتہ چند ماہ میں نیب نے 71 ارب کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی ، چیئرمین نیب
November 14, 2019
 لاہور (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا گزشتہ چند ماہ میں نیب نے 71 ارب کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا۔ نیب لاہور کے افسروں سےخطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ چند ماہ میں نیب نے اکہتر ارب کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کروائی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ نیب لاہور نے پچاس کروڑ روپے اسحاق ڈار کے بینک اکاونٹس سے برآمد کرکے صوبائی حکومت کے حوالے کیے۔ ان کا کہنا تھا گلبرگ میں کروڑوں روپے مالیت کا چار کنال پر محیط گھر بھی پنجاب حکومت کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ گھر فروخت کرکے موصولہ رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہا پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فائنانشل آفیسر اکرام نوید سے نیب لاہور نے ایک ارب روپے مالیت کی جائیدادیں برآمد  کرکے پنجاب حکومت اور ایرا حکام کے حوالے کیں۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو بھی سراہا۔