Thursday, March 28, 2024

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تجارتی خسارہ کم کیا ہے، عبدالرزاق داؤد

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تجارتی خسارہ کم کیا ہے، عبدالرزاق داؤد
October 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تجارتی خسارہ کم کیا ہے۔ ‏مشیر تجارت رزاق داوَد نے  نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں  مناسب پلیٹ فارم نہ  ہونے پرسافٹ ویئرکو پذیرائی نہیں ملی۔ پاکستان میں سافٹ وئیر پر فری لانس بہت زیادہ کام ہو رہا ہے۔ نوجوان گھر بیٹھے کام کر رہے ہیں۔ معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہے۔ زراق دائود کا کہنا تھا کہ رواں سال برآمدات کے حوالے سے اسٹیٹ بینک اور شماریات ڈویژن کے نمبرز میں 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا فرق تھا ۔ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون برآمدات  اعدادو شمار میں شامل ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ  ملکی تجارتی خسارہ کم ہو رہا ہے ۔ ملکی درآمدات تین ماہ میں 11 اعشاریہ 3 ارب ڈالر رہیں۔ مشیر تجارت نے کہا ہے کہ ایف ٹی اے ون فروری 2012 میں ایکسپائر ہو گیا تھا ۔ ابھی تک چین کیساتھ پرانے ایف ٹی اے ٹو کے ذریعے تجارت ہورہی ہے ۔ زراق دائود کا کہنا تھا کہ حالیہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ کا فائدہ پاکستان کو ہو گا ۔ چین کو گوادر پورٹ مکمل طور پر آپریٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی دی ہے۔