Thursday, April 25, 2024

گزشتہ شب کراچی پہنچی تو ایئرپورٹ پر کسی قسم کی اسکریننگ نہیں تھی ، مصنفہ نورالہدیٰ شاہ

گزشتہ شب کراچی پہنچی تو ایئرپورٹ پر کسی قسم کی اسکریننگ نہیں تھی ، مصنفہ نورالہدیٰ شاہ
March 11, 2020
 کراچی (92 نیوز) معروف مصنفہ نورالہدیٰ شاہ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ شب مدینہ منورہ سے کراچی پہنچی تو ایئرپورٹ پر کسی قسم کی چیکنگ تھی نہ ہی اسکریننگ۔ صرف ایک پیپر تھما دیا گیا۔ معروف مصنفہ نورالہدیٰ شاہ نے کہا کورنا کے خطرے کے باوجود ایئرپورٹ پر انتظامات نہ ہونے پر حیرانی ہوئی۔ دوسری طرف محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کے سبب ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پابندی کا اطلاق محکمہ صحت کے تمام ذیلی دفاتر میں ہو گا۔ سیکرٹری تعلیم سندھ خالد شاہ نے اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی خبر کی تردید کردی۔ اپنےبیان میں کہا اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھل جائیں گے۔