Thursday, March 28, 2024

گزشتہ روز پولیس افسر پر فائرنگ کے واقعےکا مقدمہ درج

گزشتہ روز پولیس افسر پر فائرنگ کے واقعےکا مقدمہ درج
October 10, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گزشتہ روز  پولیس افسر پر فائرنگ کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کی جائے گی ۔ گزشتہ روز خداداد کالونی میں پولیس سب انسپکٹر پر فائرنگ کا مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج کرلیا گیا ، جس میں اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔ مقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی حکام کو منتقل کی جائے گی ، جبکہ حکام نے مختلف کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کرلی ہیں ۔ گزشتہ روز سب انسپکٹر  غوث عالم  پر دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی تھی جس سے ایک گولی ان کے  چہرے پر لگی تھی ، وہ تشویشناک حالت میں تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ دوسری جانب گلشن اقبال میں فائرنگ سے میڈیکل کی طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم کو عدالت نے 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ آلہ قتل برآمد اور ملزم کے ساتھی کوگرفتار کرنا ہے ۔ [caption id="attachment_245171" align="alignnone" width="500"]میڈیکل کی طالبہ ‏ میڈیکل کی طالبہ مصباح کے قتل میں ملوث ملزم کو عدالت نے 7 روزہ ریمانڈ پر ‏پولیس کے حوالے کردیا ‏[/caption]   گلشن اقبال میں لٹیروں کے ہاتھوں میڈیکل کی  طالبہ مصباح کے قاتل کو  سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ فوٹیجز سے حاصل کی گئی تصاویر میں ایک موٹرسائیکل پر 2 ملزمان کو گاڑی کی جانب جاتے دیکھا جاسکتا ہے ، تفتیشی حکام کا کہنا ہے ملزم محمد نبی موٹرسائیکل پر مخصوص انداز میں بیٹھے ہونے کی وجہ سے آسانی سے گرفت میں آگیا  ، پولیس نے آج ملزم کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جہاں ملزم کو 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔