Wednesday, April 24, 2024

گزشتہ دور میں سرکاری اشتہارات وزیراعظم ہاؤس سے کنٹرول ہوتے تھے ، فواد چودھری

گزشتہ دور میں سرکاری اشتہارات وزیراعظم ہاؤس سے کنٹرول ہوتے تھے ، فواد چودھری
August 29, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں سرکاری اشتہارات وزیر اعظم ہاؤس سے کنٹرول ہوتے تھے ۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  گزشتہ چار سال میں 15ارب 74 کروڑ روپے کے سرکاری اشتہارات جاری کئے گئے ۔فواد چودھری کے مطابق پرنٹ میڈیا کو 10 ارب 33 کروڑ ، الیکٹرانک میڈیا کو 5ارب 40  کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کئے گئے ۔ فواد چوہدری نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمنٰ پارلیمنٹ کو بوگس قرار دیتے  ہیں مگر اسی پارلیمنٹ کے صدر بننا چاہتے ہیں  ،ن لیگ نے اپنی حکومت کے دوران چالیس ارب ذاتی تشہیر پر خرچ کر ڈالا۔ فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، پیمرا اور پریس کونسل کو ختم کرکے پاکستان میڈیاریگولیرٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ فنکاروں کے رکے ہوئے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے ، جہاں سرکاری چینل نہیں آ رہا ہوگا وہاں بوسٹر لگائے جائیں۔