Saturday, May 18, 2024

گزشتہ دور حکومت میں بی آئی ایس پی کے 5ارب روپے تقسیم نہ کئے جانے کاانکشاف

گزشتہ دور حکومت میں بی آئی ایس پی کے 5ارب روپے تقسیم نہ کئے جانے کاانکشاف
February 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے دور میں بی آئی ایس پی کے  5ارب روپے غریبوں میں تقسیم نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ گزشتہ دور میں پانچ ارب روپے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کو دیے گئے مگر وہ غریبوں میں تقسیم ہی نہ ہوئے ، معاملے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ برہم ہو گئے ۔ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے پڑے رہے تقسیم کیوں نہ ہوئے ،غفلت پر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان پوسٹ کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے۔