Friday, April 26, 2024

گزشتہ دو روز میں زبردست حمایت پر عوام کا مشکور ہوں ، اسد عمر

گزشتہ دو روز میں زبردست حمایت پر عوام کا مشکور ہوں ، اسد عمر
April 20, 2019

اسلام آباد  ( 92 نیوز ) وزارت سے آؤٹ ہونے کے بعد اسد عمر ٹویٹر پر اِن ہو گئے ،  اپنے ٹویٹ میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ دو روز میں زبردست حمایت پر عوام کا مشکور ہوں ۔

اسد عمر نے کہا کہ لاکھوں بے لوث اور پرجوش کارکن تحریک کے نظریے کے رکھوالے ہیں ۔

اُدھر ذرائع کے مطابق غلام سرور خان نے وزارت پٹرولیم سے ہٹانے کا فیصلہ قبول کر لیا،ہوابازی کا قلمدان لینے پر آمادہ ہو گئے۔

غلام سرور خان پیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔