Thursday, April 25, 2024

گزشتہ حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت تعمیر نہ ہوسکی

گزشتہ حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت تعمیر نہ ہوسکی
August 25, 2018
لاہور( 92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں بننے والا پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کا منصوبہ شریف برادران کی ذاتی انا کی بھینٹ چڑھ گیا۔ گزشتہ 10 برس میں عمارت کی تعمیر تو آگے نہ بڑھ سکی لیکن تعمیری لاگت میں ڈھائی ارب روپے کا اضافہ ضرور ہو گیا۔ پنجاب اسمبلی کی موجودہ عمارت میں گنجائش کم  پڑنے کی وجہ سے 13 برس پہلے اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کا تخمینہ اخراجات ایک ارب 30 کروڑ روپے تھا۔ وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی کے دورِ حکومت میں بنیادی ڈھانچہ کھڑا کر دیا گیا لیکن بعد میں آنے والے دس سالوں میں سابق وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف کی لاپرواہی کی وجہ سے اس پر کام نہ ہونے کے برابر رہا۔ یوں اس عمارت کی تعمیر کا تخمینہ چار ارب روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے ۔ پنجاب میں چوہدری پرویز الہٰی کے اسپیکر بننے کے بعد  ایک بار پھر اسمبلی  کی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کی امید بندھی ہے۔