Sunday, May 12, 2024

گزشتہ برس پاکستان کو مون سون کی بدترین تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑ ا، وزیر اعظم کا برطانوی اخبار میں مضمون

گزشتہ برس پاکستان کو مون سون کی بدترین تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑ ا، وزیر اعظم کا برطانوی اخبار میں مضمون
March 31, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی اخبار ’’ دی ٹائمز‘‘ میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق مضمون لکھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے آرٹیکل میں مفصل انداز میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اپنی نقطہ نظر پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے آرٹیکل میں لکھا گزشتہ سال گرمیوں میں پاکستان نے صدی کی بدترین بارش کا سامنا کیا، مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ کراچی میں بارش سے جانی اور مالی نقصان ہوا، ہزاروں افراد بے گھر جبکہ 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

وزیراعظم نے لکھا ماحولیاتی کانفرنس’’کاپ 26‘‘ کو معاشی معاہدے کے بغیر ناکام دیکھ رہا ہوں، میرے نزدیک ماحولیاتی کانفرنس کو معاشی معاہدوں سے جوڑا جائے۔

اُنہوں نے بلین ٹری منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا مجموعی طور پر ماحولیاتی تبدیلی کو سنجیدہ لیکر اقدامات اٹھائے۔ سائنسدانوں کے مطابق گرم ہوتے کرہ ارض کے باعث اب یہ موسمیاتی تبدیلی عام ہوتی جائے گی۔

وزیراعظم نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ گلوبل کلائمنٹ رسک انڈیکس کے مطابق پاکستان کا آٹھواں نمبر پر ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ بیس سالوں کے دوران ایک سو باون مواقع پر پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سےبراہ راست متاثر ہوا ہے۔ سال دو ہزار سے اب تک ماحولیاتی تبدیلی کے باعث نو ہزار 989 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔