Friday, April 26, 2024

گزشتہ برس مقبوضہ کشمیر میں 160 افراد کو قتل کیا گیا، اقوام متحدہ

گزشتہ برس مقبوضہ کشمیر میں 160 افراد کو قتل کیا گیا، اقوام متحدہ
July 9, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ  کےکمشنر برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس  160 افراد کو قتل  کیا گیا۔ بھارتی ظلم و بربریت کا  پردہ چاک کرتےہوئے  رپورٹ میں بتایا گیا کہ  سال 2018 میں  1253 افراد کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کیا گیا ، اس رپورٹ میں مئی 2018 سے لے کر اپریل 2019 تک  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کشمیریوں کیخلاف غیر قانونی حراست، تشدد اور دیگر جبری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ اقوام متحدہ ایک بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری قائم کرے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کی جا سکے۔