Friday, April 26, 2024

گزشتہ برس 98 فیصد شکایات پر کارروائی ہوئی ، وفاقی محتسب طاہر شہباز

گزشتہ برس 98 فیصد شکایات پر کارروائی ہوئی ، وفاقی محتسب طاہر شہباز
June 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی محتسب طاہرشہباز کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس  وفاقی اداروں کے خلاف سترہزار سے زائد شکایات میں اٹھانوے فیصد پر کارروائی ہوئی، خیبرپختونخوا میں جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں ،کی صورتحال پر نظررکھنے کےلئے کمیٹی تجویز کردی ہے۔ وفاقی محتسب طاہرشہباز ایک روزہ دورہ پر پشاور آئے تو صوبے کی جیلوں اور قیدیوں کی حالت زار پر غورکیا، وفاقی محتسب نے محکمہ داخلہ، جیل خانہ جات، پراسیکیوشن اور پولیس حکام کے ساتھ میٹنگز کیں۔ وفاقی محتسب نے خواتین اور بچوں کی جیلوں کی صورتحال معلوم کی اور ہر جیل کی نگرانی کےلئے بارز، چیمبرز اور یونیورسٹیز کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں تجویز کیں وفاقی محتسب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں۔ وفاقی محتسب نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ برس   ملنے والی ستر ہزار شکایات میں سے زیادہ تر واپڈا، سوئی گیس اور نادرا سے متعلق تھیں جن میں اٹھانوے فیصد کیسز نمٹا دیئے گئے۔ قبائلی اضلاع بھی وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اب قبائل بھی اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔