Saturday, April 20, 2024

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9ہزار 532 کارروائیاں ہوئیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9ہزار 532 کارروائیاں ہوئیں
June 23, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)ملک بھر میں ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے  میں کورونا ایس او پیز کی 9 ہزار 532 خلاف ورزیاں ہوئیں، این سی او سی کے مطابق 874مارکیٹوں اور 1409 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں ہوئیں۔

ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، ایس او پیز پر عمل درآمد جاری  ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے  میں  9532 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، 874 مارکیٹوں اور1409 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں ہوئی ، خلاف ورزی پر مارکیٹیں سیل اور گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔

خیبرپختونخواہ میں  4479 خلاف ورزیاں ہوئیں ،  105 گاڑیاں اور213دکانیں سیل وجرمانے کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 2445 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، پنجاب میں ایک کارخانہ اور387 دکانیں سیل کی گئیں ،  820 گاڑیاں کو جرمانے بھی کیے گئے ۔

آزاد کشمیر میں585خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، 155گاڑیاں اور67دکانیں سیل وجرمانےکیے گئے ۔ بلوچستان میں818خلاف ورزیاںہوئیں اور 294گاڑیاں ، 121 دکانیں سیل و  جرمانے کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گلگت بلتستان میں 216 خلاف ورزیوں پر سیل و جرمانے عائد کیے گئے۔ سندھ میں 1000خلاف ورزیاں،5 گاڑیاں اور25 دکانیں سیل اور ان پر جرمانے عائد کیے گئے۔