Thursday, May 9, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں میں531 نئے کورونا کیسز ،15 اموات رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں531 نئے کورونا کیسز ،15 اموات رپورٹ
August 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں روز بروز کمی آنے لگی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں  531 نئے کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئیں، 2 لاکھ  61 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ۔ ملک بھر میں فعال کیسز  کی تعداد 17 ہزار 833 تک  ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 15  افراد جاں بحق ہوگئے ،ملک بھر میں اب تک 6112 اموات ہوچکی ہیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 61 ہزار 246 ہے ، کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 833 رہ گئی  ہے۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں مجموعی  کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 تک پہنچ گئی، سندھ میں سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24  ہزار 127 ہو گئی، دوسرے نمبر پر پنجاب میں 94 ہزار586 ، خیبر پختونخوا  میں 34 ہزار 755  ، بلوچستان میں 11 ہزار 921 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 281 ،، آزاد جموں و کشمیر میں 2150 اور گلگت بلتستان میں 2371 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 227 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے م ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 65 ہزار 811 ٹیسٹ ہو چکے ہیں  ، ‏‏اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے،ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔