Sunday, May 19, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ملک بھر میں 9 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ملک بھر میں 9 افراد جاں بحق
November 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ملک بھر میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 637 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ 48 ہزار 882 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسوں کی شرح 1.30 فیصد رہی۔ ملک بھر میں اب تک 1156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔