Saturday, April 27, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 75 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 75 افراد جاں بحق
July 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 75 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 751 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ، مجموعی کیسز ایک لاکھ 900 ہوگئے ۔ پنجاب میں 85 ہزار 261 ، خیبرپختونخوا 29 ہزار 406 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 829 ، بلوچستان 11 ہزار 99 ، گلگت بلتستان میں 1619 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1485 ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 75 افراد جان لیوا مرض  کا شکار ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 5058 ہو گئی ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 1972 افراد ، سندھ میں 1677 ، خیبرپختونخوا 1063 ، بلوچستان 125 ، اسلام آباد 146 ، گلگت بلتستان 34 اور آزاد کشمیر میں 41 افراد دم توڑ گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی  تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 92 تک پہنچ گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 255 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ مجموعی طور پر 15 لاکھ 14 ہزار 858 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔