Sunday, May 12, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 4 اموات،300 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  کورونا وائرس سے 4 اموات،300 نئے کیسز رپورٹ
September 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4  اموات رپورٹ 300 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،2 لاکھ  80 ہزار970 مریض صحتیاب ہوگئے ،فعال  کیسز کی تعداد 8 ہزار 881 رہ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 300 نئے کیسز سامنے آئے ہیں  جبکہ 4 افراد  جاں بحق گئے ، ملک بھر میں اموات کی تعداد 6298 ہو گئی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 80 ہزار 970 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 881 رہ گئی ہے ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 149 تک پہنچ چکی ہے ،سندھ میں مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ 29 ہزار 469 ، پنجاب میں 96 ہزار 832 ،کے پی کے میں 36 ہزار 118 ،، بلوچستان میں 12 ہزار 879 ،اسلام آباد میں 15 ہزار 649 ،آزاد جموں و کشمیر میں 2299 اور گلگت بلتستان میں 2903 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 882 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ،ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 42 ہزار 28 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں  ،735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات دستیاب ہیں  ،اس وقت 1  ہزار 44 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔