Friday, May 17, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63افراد جاں بحق،4368 کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63افراد جاں بحق،4368 کیسز رپورٹ
March 26, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 64 گھنٹوں میں  مزید 63 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، جس کے بعد  کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار91 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں  4ہزار 368 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد  6 لاکھ 45 ہزار 356 ہو گئی ۔ سندھ میں سب سے زیادہ دو لاکھ  64 ہزار 62 افراد متاثر ہوئے ۔

کورونا وائرس نے پنجاب  کو دوسرے نمبر پر متاثر کیا جہاں متاثرین کی تعداد  2لاکھ7ہزار765 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں 82 ہزار 677 اور بلوچستان میں 19 ہزار 427 افراد  میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ اسلام آباد میں 54 ہزار 347 اور آزاد کشمیر میں 12 ہزار 95 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔