Thursday, May 9, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 910 نئے کیس رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 910 نئے کیس رپورٹ
January 28, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) کورونا وائرس ملک میں مزید 64 زندگیاں نگل گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک ہزار 910 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 1 ہزار 910 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 64 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 514 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 43 ہزار 683 ، پنجاب میں 1 لاکھ 55 ہزار 805 ، کے پی کے میں 66 ہزار 198 ، بلوچستان میں 18 ہزار 788 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 76 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 931 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.7 فیصد ہو گئ۔ اب تک 4 لاکھ 94 ہزار 578 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 295 ہے۔ سندھ میں 17 ہزار 689 ، پنجاب 10 ہزار 599 ، کے پی کے میں 2 ہزار 866 ، اسلام آباد 1 ہزار 525 ، گلگت بلتستان 23 ، بلوچستان 238 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 355 کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 821 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 78 لاکھ 4 ہزار 935 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔