Wednesday, April 24, 2024

21 ہزار 44 قیدیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش

21 ہزار 44 قیدیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش
November 20, 2019
 لاہور (92 نیوز) قیدیوں کو علاج کیلئے جیلوں سے اسپتالوں میں منتقل کرنے کی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کےمطابق گزشتہ 10 برس میں 21 ہزار 44 قیدیوں کو علاج کیلئے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب  کی 41 جیلوں میں 264 قیدیوں کے ایڈز اور 647 کا ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 232 قیدیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ ہیپاٹائٹس سی کے 102 قیدیوں کا علاج جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں ایڈز کے 37 جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے 101 مریض قیدی ہیں۔ ہپپاٹائٹس سی کے 101 قیدیوں میں سے صرف 5 کا علاج ہو رہا ہے۔ پنجاب کی جیلوں میں قیدی خواتین اور انکے بچوں کی تفصیل بھی ایوان میں پیش گئی ۔ پنجاب کی جیلوں میں 94 قیدی خواتین 115 بچوں کے ساتھ مقید ہیں۔ دوسری طرف حمزہ شہباز کا کہنا ہے اس ملک میں اپنی بیماری کو ثابت کرنے کیلئے اس جہان سے کوچ کرنا پڑتا ہے۔ جب عمران خان بیمار ہوئے تھے تو نوازشریف عیادت کیلئے چل کر اسپتال گئے تھے۔ اب نواز شریف کی بیماری پر نامناسب جملے کسے جا رہے ہیں۔