Monday, May 13, 2024

گریڈ ٹو کرکٹ کے سیمی فائنل یکم فروری سے شروع ہونگے

گریڈ ٹو کرکٹ کے سیمی فائنل یکم فروری سے شروع ہونگے
January 30, 2019
 لاہور (92 نیوز) گریڈ ٹو کرکٹ کے سیمی فائنل یکم فروری سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ گریڈ ٹو میں گروپ اے سے فیصل آباد اور اے جے کے جبکہ گروپ بی سے کراچی ریجن اور ایبٹ آباد ریجن نے سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کیئے گئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز یکم فروری سے کھیلے جائیں گے ۔ پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد ریجن اور ایبٹ آباد ریجن کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں مد مقابل ہوں گی۔ میچ میں ندیم غوری اور محمد ساجد امپائرنگ جبکہ محمد وسیم میچ ریفری ہوں گے ۔ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی ریجن اور اے جے کے ریجن کی ٹیمیں میر پورمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس میں فاروق علی خان اور احمد ندیم امپائرنگ کریں گے جبکہ خالد جمشید میچ ریفری ہوں گے ۔ فائنل 6 تا 9 فروری اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔