Saturday, May 11, 2024

گریٹر اقبال پارک واقعہ ، پولیس نے مزید 26 ملزموں کو گرفتار کر لیا

گریٹر اقبال پارک واقعہ ، پولیس نے مزید 26 ملزموں کو گرفتار کر لیا
August 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گریٹر اقبال پارک واقعہ کی تحقیقات میں پیشرفت ہو گئی۔ پولیس نے فیصل آباد، قصور ، شیخوپورہ میں چھاپے مار کر مزید 26 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کہتے ہیں گزشتہ روز 40 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بجھوایا گیا۔ گزشتہ رات فیصل آباد، قصور اور شیخوپورہ میں پولیس ٹیموں نے چھاپے مار کر مزید 26 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس واقعہ میں اب تک 407 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش  کیا گیا جن میں سے 92 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ملزموں کی گرفتار کیلئے خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بھی ریڈ کیے۔

ادھر راوی روڈ پر رکشہ میں بیٹھی لڑکی کیساتھ دست درازی کے معاملے پر  پولیس نے انٹرنیٹ کی مدد سے شناخت ہونیوالے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک کا تعلق لاہور جبکہ 2 کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے۔

 تینوں ملزمان سے سی آئی اے آفس میں تفتیش کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے جن کا فرانزک کرایا جائیگا۔