Thursday, May 9, 2024

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی ، شناخت نہ ہونے پر 98 ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا حکم

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی ، شناخت نہ ہونے پر 98 ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا حکم
September 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کیس میں پیشرفت ہو گئی۔ عدالت نے شناخت نہ ہونے پر 98 ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔

ٹک ٹاکر لڑکی کو ہراساں کرنے کیس میں گرفتار 54 افراد کی رہائی لٹک گئی۔ جیل حکام نے ملزمان کو تاخیر سے ضلع کچہری میں پیش کیا۔ متعلقہ جج جوڈیشل مجسٹریٹ  نعمان ناصر عدالتی وقت ختم ہونے پر عدالت سے روانہ ہو گئے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ان افراد پر 13 اگست رات کو گریٹراقبال پارک میں جنگلہ توڑنے اور آگ لگانے کا الزام ہے۔ ضلع کچہری میں 54 افراد کو جیل گاڑی میں ہی بٹھائے رکھا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نےمیڈیا سے بات چیت میں کہا کہ شناخت پریڈ نہیں دوسرے زاویوں سے بھی تفتیش کر رہے ہیں۔

ضلع کچہری کی عدالت نے  شناخت نہ ہونے والے 98 ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا تھا۔