Friday, May 17, 2024

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا زیرحراست وکیل کا علاج یا ایم ایل سی دینے سے انکار

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا زیرحراست وکیل کا علاج یا ایم ایل سی دینے سے انکار
December 13, 2019
لاہور (92 نیوز) وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرگیا، گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کسی بھی زیرحراست وکیل کا علاج یا ایم ایل سی دینے سے انکار کردیا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ میو اسپتال میں کسی زیرحراست وکیل کا علاج یا ایم ایل سی نہیں دیا جائے گا، کوئی بورڈ یا ڈاکٹر جیل میں ایم ایل سی کاٹنے نہیں جائے گا، اگر حکومت یا وزیر نے مجبور کیا تو فی الفور پورا پنجاب بند کردیں گے۔ پی آئی سی میں وکلاء کی جانب سے توڑ پھوڑ کے معاملہ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے جناح اسپتال میں دوسرے روز بھی وکلاء کے خلاف احتجاج جاری رکھا۔ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور ایپکا ملازمین کی کثیر تعداد احتجاج میں شریک ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے مقدس علاج گاہوں پر حملے کے بعد وفات پانے والے مریضوں کے لواحقین اور اسپتال عملے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج شام ساڑھے 5 بجے شمع بردار ریلی نکالی جائے گی۔ اس ریلی میں سول سوسائٹی، طلبا، اور لیبر یونینز شرکت کریں گی، سروسز اسپتال گیٹ نمبر 3 تا ایمرجنسی گیٹ پی آئی سی تک ریلی نکالی جائے گی۔