Wednesday, May 1, 2024

گرین ٹاؤن لاہور میں شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کردیا

گرین ٹاؤن لاہور میں شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کردیا
December 21, 2020

لاہور (92 نیوز) گرین ٹاؤن لاہور میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کی جان لے لی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر کے مطابق گرین ٹاؤن باگڑیاں میں شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کا ٹوکے سے گلے کاٹ کر قتل کیا، ملزم کو 2 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کی خاتون سے دوسری شادی تھی، پہلی بیوی چھوڑ کر جا چکی، جس سے اس کے 7 بچے ہیں۔

ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ ملزم نے معمولی جھگڑے پر بیوی اور اسکے دونوں بچوں کو قتل کیا، ایک پلاٹ کا تنازعہ تھا کچھ نقدی کا معاملہ بھی تھا۔