Thursday, April 25, 2024

گرین لینڈ جزیرے کی فروخت سے انکار،ٹرمپ کا دورہ ڈنمارک منسوخ

گرین لینڈ جزیرے کی فروخت سے انکار،ٹرمپ کا دورہ ڈنمارک منسوخ
August 22, 2019
ڈنمارک ( 92 نیوز) گرین لینڈ جزیرے کی فروخت سے انکار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کادورہ کو منسوخ کر دیا جس پر  ڈینش حکام نے حیرت اور ناراضگی کا اظہار کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے جزیرے گرین لینڈ کو خریدنے کی پیشکش کی گئی جس پر ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن نے کہا کہ جزیرہ بکاؤ مال نہیں ہے اورامریکی صدر کی تجویزمضحکہ خیز ہے۔ امریکی صدر کو ڈنمارک کی وزیر اعظم کا یہ بیان پسند نہ آیا اور انہوں نے اسی سبب اپنا ڈنمارک کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا۔ امریکی صدر کوڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ 2  نےدورے کی دعوت دی تھی۔ دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں پیدائشی حق شہریت ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں اورغیرقانونی تارکین وطن کے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت نہ دینے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  لوگ امریکی سرحد پر بچے کی پیدائش پر امریکی شہریت کا دعویٰ کردیتے ہیں جو کہ مضحکہ خیز ہے، ٹرمپ نے اکتوبر 2018 میں بھی ایک ویب سائٹ کو بتایا تھا کہ وہ پیدائشی حق شہریت ختم کر دیں گے۔ امریکا میں پیدائشی حق شہریت سول وار کے بعد آئین میں 14ویں ترمیم کر کے دیا گیا تھا۔