Saturday, April 20, 2024

گرین لائن منصوبہ مکمل ہو رہا ہے، گورنر سندھ

گرین لائن منصوبہ مکمل ہو رہا ہے، گورنر سندھ
September 11, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے گرین لائن منصوبہ مکمل ہو رہا ہے۔ بسوں کی پہلی کھیپ 10 روز میں کراچی پہنچ جائے گی۔

گورنرسندھ، وزیراعلی سندھ، حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے مزارقائد پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ عمران اسماعیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد نے ایسی مملکت کی بنیاد رکھی جو عالمی اصولوں کی پاسداری کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا بننا خوش آئند ہے۔ سی پیک پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ مکمل ہو رہا ہے۔ بسوں کی پہلی کھیپ دس دن میں کراچی پہنچ جائیں گی۔ اورنج لائن بھی مکمل ہونے جا رہی ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح بھی جلد ہو گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرکے ملک ترقی کر سکتا ہے۔ پاکستان کو جن خطرات کا سامنا ہے ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ انڈیا کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ ملکر دنیا کو بتانا چاہیے کہ ہم متحدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی ہو گئی ہے۔

تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اور ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔