Thursday, April 25, 2024

گرین لائن روٹ کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئیں

گرین لائن روٹ کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئیں
September 19, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) گرین لائن روٹ کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئیں۔ کراچی پورٹ پر خصوصی تقریب کی تیاریاں کی گئیں۔

شہرقائد کا سب سے بڑا ماس ٹرانزٹ منصوبہ گرین لائن فعال کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ چین کے پورٹ سے 40 بسوں سے لدا جہاز کراچی پورٹ پر لنگرانداز ہو گیا۔ 40بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے وسط میں پہنچے گی۔

ان بسوں کی آمد پر کراچی پورٹ پر خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر اسد عمر ، علی زیدی ، امین الحق اور دیگر اراکین پارلیمنٹ شرکت کرینگے۔ بسوں کی آمد پر گورنر سندھ عمران اسمعیل نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

گرین لائن بسوں میں دوسو سے ڈھائی سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ بزرگوں اور معذور افراد کیلئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کیے جائیں گے۔ پہلے فیز میں یہ بسیں سرجانی سے نمائش تک چلائی جائیں گی ۔