Friday, March 29, 2024

گرین شرٹس کیویز کیخلاف پہلے ون ڈے میں ان ایکشن

گرین شرٹس کیویز کیخلاف پہلے ون ڈے میں ان ایکشن
January 6, 2018

ولنگٹن (92 نیوز) شاہینوں کے نئے سال کا پہلا بڑا امتحان آ گیا۔
گرین شرٹس کیویز کیخلاف پہلے ون ڈے میں کل ولنگٹن کے میدان میں ان ایکشن ہوں گے۔
شاہین کیویز پر جھپٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو گا۔ سرفراز احمد قومی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے تو کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے سپہ سالار ہوں گے۔
ادھر فخر زمان اور اظہر علی چھکے چھڑائیں گے تو حسن علی اور محمد عامر وکٹیں اڑائیں گے۔
پروفیسر اور شعیب ملک کا تجربہ کام آئے گا تو شاداب خان مخالف بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچائیں گے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی ہے۔
شاہینوں کو مارٹن گپٹل ، کولن منرو اور روز ٹیلر کو جلد قابو کرنا ہو گا۔ بولنگ میں ٹرینٹ بولٹ ،ٹم ساؤتھی، مچل سانٹنر خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
اس حوالے سے قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری بولنگ بہت مضبوط ہے۔ فخر زمان اور حسن علی سرپرائز پیکج ہوں گے۔ امید ہے ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔
موجودہ عالمی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ پانچویں جبکہ پاکستان چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔