Thursday, March 28, 2024

گرین شرٹس ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں بھی فاتح

گرین شرٹس ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں بھی فاتح
December 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) گرین شرٹس ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں بھی فاتح ہو گئی۔ تین میچوں کی سیریز بھی جیت لی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور فخر زمان ایک بار پھر اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان کی جانب سے حیدر علی نے 31، افتخار احمد نے 32 اور شاداب خان نے 28 رنز بنائے۔

173رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم صرف نو رنز پہلے حوصلہ ہار بیٹھی۔ پوری ٹیم 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شاہین آفریدی نے 3، حارث، نواز اور وسیم نے دو دو وکٹیں لیں۔

پاکستان نے 9 اسکور سے دوسرا ٹی ٹوئنٹی اپنے نام کیا جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی دو صفر سے جیت لی۔