Friday, March 29, 2024

گرین شرٹس تمام فارمیٹ میں ایشیا کی کامیاب ترین ٹیم بن گئی

گرین شرٹس تمام فارمیٹ میں ایشیا کی کامیاب ترین ٹیم بن گئی
July 11, 2015
لاہور(92نیوز)سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دینے والی پاکستانی ٹیم ، کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی کامیاب ترین ایشئن ٹیم بن گئی ہے۔ گرین شرٹس نے بھارت کو ہر فارمیٹ میں پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے ون ڈے میں لنکن ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دی اور ایشیا کی سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی کامیاب ترین  ٹیم بن گئی۔ قومی ٹیم اس وقت  چار سو سینتالیس  ون ڈے میچ جیت کرسب سے زیادہ ون ڈے جیتنے والی ایشین ٹیم ہے۔ بھارت چار سو چھیالیس میچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہےسری لنکا تین سو چھپن جبکہ بنگلہ دیش نے ترانوے میچ جیت رکھے ہیں۔ ٹیسٹ فارمیٹ  بھی پاکستانی ٹیم سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم ہے۔ پاکستان کی ٹیسٹ فتوحات ۔ایک سو چوبیس ہیں۔ بھارت ایک سو بائیس فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے سری لنکا  نے بہتر جبکہ بنگلہ دیش نے سات ٹیسٹ جیت رکھے ہیں۔ ٹی ٹونٹی کی بات کی جائے تو یہاں بھی پاکستان کا بول بالا ہے پاکستان باون ٹی ٹونٹی فتوحات کے ساتھ ایشیا کی کامیاب ترین ٹی ٹونٹی ٹیم ہےسری لنکا بیالیس فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے آئی پی ایل اور مختصر طرز کی کرکٹ میں اپنے آپ کو چوہدری سمجھنے والی بھارتی ٹیم تیس میچوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہےجبکہ بنگلہ دیش  بارہ میچوں کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔