Friday, April 26, 2024

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز پانچ صفر سے ہار گئی

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز پانچ صفر سے ہار گئی
January 19, 2018

ولنگٹن (92 نیوز) چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز پانچ صفر سے ہار گئی۔
پانچویں ون ڈے میں بھی کیویز نے 15 رنز سے کامیابی سمیٹی۔
272 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 256 رنز پر آؤٹ ہوئی۔
مارٹن گپٹل کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نئے سال میں دورہ نیوزی لینڈ شاہینوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ گرین شرٹس کلین سوئپ کی خفت سے نہ بچ پائے۔
کیویز نے ون ڈے سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔
قومی ٹیم ولنگٹن میں عزت بچانے میدان میں اتری لیکن کامیاب نہ ہو پائی۔
نئےتجربات بھی رنگ نہ لائے ،بیٹنگ لائن ایک بارپھر بری طرح نا کام ہو گئی۔
272رنز کا ہدف عبور کرنے کے لیے پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر فخرزمان 12 جبکہ عمر امین صرف دو رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
ادھر بابر اعظم کا بلا ایک بار پھر نہ چل سکا اور صرف 10 رنز پر میدان بدر ہوئے۔
پروفیسر کے تمام فارمولے بھی ناکام نکلے اور چھ رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
کپتان سرفراز احمد نے دھوکہ دینے کی روایت برقرار رکھی اور تین رنز ہی بنا پائے۔
شاداب خان اور حارث سہیل کی نصف سنچریاں بھی کام نہ آئیں۔
دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز جوڑے جبکہ فہیم اشرف اور محمد نواز نے 23،23 رنز بنائے۔ رومان رئیس نے پانچ ، عامر یامین نے 32 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی پوری ٹیم 256 رنز ہی بنا پائی۔