Tuesday, May 21, 2024

گرین اینڈ کلین پاکستان مہم پورے پنجاب تک لے کر جائیں گے، عثمان بزدار

گرین اینڈ کلین پاکستان مہم پورے پنجاب تک لے کر جائیں گے، عثمان بزدار
October 13, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پاکستان مہم پورے پنجاب تک لے کر جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں  حضوری باغ میں پودا لگایا اور کہا مہم کو پورے صوبے میں پھیلائیں گے۔ پنجاب میں مہم کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی جی کی تبدیلی خالص طورپر انتظامی معاملہ ہے، اس پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ۔ ضمنی الیکشن کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ آئینی طریقے سے منتخب ہوئے ہیں اور انہیں آئینی طریقے سے ہی ہٹایا جا سکتا ہے ۔ کوئی کسی کے اختیارات استعمال نہیں کررہا ۔ پیار محبت سے کام کرنا چاہتے ہیں۔