Saturday, April 20, 2024

گرچہ میں 28 گھروں کو سہارا دینے والا کمیونیٹی فش فارم تباہی کے دہانے پر

گرچہ میں 28 گھروں کو سہارا دینے والا کمیونیٹی فش فارم تباہی کے دہانے پر
June 13, 2020
گرچہ ہنزہ (92 نیوز) پاک چین باڈر سوست پورٹ کے قریبی گاؤں گرچہ میں 28 گھروں کو سہارا دینے والا کمیونیٹی فش فارم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ فیڈ نہ ملنے سے فش فارم میں لاکھوں مچھلیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔ برفیلے پانی میں رہنے والی انتہائی قیمیتی ٹروٹ مچھلیاں بھوکوں مرنے لگی، لاک ڈائون کے باعث مقامی لوگوں کو مچھلیوں کی خوراک کے حصول میں مشکلات کا سامنا۔ حکومت کے  تعاون سے سوست کے قریب گرچہ گاؤں میں قائم کمیونٹی فش فارم سے مقامی لوگ پاکستان اور چین سے آنے جانے والے مہمانوں کی ٹروٹ فش سے مہمان نوازی کرتے ہیں۔ گزشتہ سال ٹروٹ فش چین برآمد گی گئی جس کی آمدن سے گرچہ کے 28 گھرانوں کا چولہا چلتا رہا  لیکن کورونا کی موجودہ صورتحال سے نہ صرف کمیونیٹی مالی مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ لاک ڈاؤن سے فیڈ نہ ملنے سے کئی مچھلیاں مر گئیں جبکہ لاکھوں مچھلیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت مالی مشکلات سے دو چار سمال ٹریڈرز کی مدد کریں۔