Monday, September 16, 2024

گرمی کے ستائے جانوروں کیلئے خصوصی آئس کریم

گرمی کے ستائے جانوروں کیلئے خصوصی آئس کریم
July 28, 2018
روم ( 92 نیوز) اٹلی کے دار الحکومت روم میں واقع چڑیا گھر میں موجود جانوروں کا گرمی سے برا حال ہوا تو چڑیا گھر کی انتظامیہ کو بھی ان کی صحت کی فکر لاحق ہوئی۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے گرمی کا زور توڑنے کیلئے تمام جانوروں کیلئے پھل اور سبزیوں سے آئس کریم تیار کی جو جانوروں کو پیش کی گئی۔ گرمی سے بے حال بندر،بن مانس،شیر ،بھالو اور دیگر جانوروں نے اپنی پسندیدہ آئس کریم خوب مزے لے کر کھائی جس سے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو بھی کچھ اطمینان ہوا ۔