Saturday, April 27, 2024

گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ،نجی اداروں کا فیصلہ ماننے سے انکار

گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد سندھ حکومت کا  تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ،نجی اداروں کا فیصلہ ماننے سے انکار
May 20, 2016
کراچی(92نیوز)حکومت سندھ نے گرمی کی شدت کے پیش نظر صوبے  بھرمیں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا جس پر سرکاری اسکولوں میں تو فوری عمل درآمد شروع ہو گیا تاہم نجی اسکولوں کے مالکان نے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا اور کہا حکومت نے عجلت میں فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق گرمی کی شدت بڑھی تو حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا  پرائیویٹ اسکولوں میں حکومت کے اس فیصلے پر بے چینی پائی گئی  بعض نے تو فیصلہ مان لیا تاہم بعض نے ماننے سے انکار کر دیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے شدید گرمی کے پیش نظر موسم گرما کی دو ماہ کی چھٹیوں کے اعلان پر حیدرآباد میں پرائیوٹ اسکولز دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے، بیشتر پرائیوٹ اسکولز نے حکومتی فیصلے کے مطابق چھٹیوں کا اعلان کردیا، جبکہ بعض پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان نے اگلے دو سے تین روز کے بعد چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا ۔ سکھرمیں حکومت سندھ کی جانب سے تعطیلات کے اعلان کے با وجود نجی اسکول کھلے رہے ، پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان نے حکو متی اعلان کو ہوا میں اڑا دیا چھٹیاں نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف اعلان کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا سکی۔