Tuesday, April 23, 2024

  گرمی کی شدت میں اضافہ سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی ہوگیا

   گرمی کی شدت میں اضافہ سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی ہوگیا
June 21, 2015
اسلام آباد(92نیوز)گرمی کی شدت میں اضافے سے دریاوں میں پانی کا بہاو غیر معمولی ہو گیا، دریائے کابل میں درمیانے اور دریاے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے،ارسا نے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافہ کر دیا۔ انڈس واٹر سسٹم اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے سے دریاے کابل میں پانی کا بہاو انتہائی تیز ہو چکا ہے۔ دریا میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے دریائے سندھ میں تربیلا ڈیم کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 92 ہزار کیوسک ہے ۔ نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ارسا نے تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم کر دیا دوسری جانب دریائے جہلم میں پانی کا بہاو تیز ہونے سے منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔ دریاے چناب میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاو 83 ہزار کیوسک ہے۔