Wednesday, April 24, 2024

گرمی کی شدت میں اضافہ،  بجلی کا شارٹ فال 5 ہزارمیگاواٹ سےتجاوزکرگیا

گرمی کی شدت میں اضافہ،  بجلی کا شارٹ فال 5 ہزارمیگاواٹ سےتجاوزکرگیا
April 24, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)گرمی کی شدت میں اضافے کےساتھ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بھی پانچ ہزارمیگاواٹ سےتجاوزکرگیا۔ وزارت پانی وبجلی ذرائع کےمطابق ملک میں بجلی کی پیداوارنو ہزار آٹھ سو بیس میگاواٹ اورطلب  پندرہ ہزارمیگاواٹ ہے۔ بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار ایک سو اسی  میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں سولہ  اورشہری علاقوں میں بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع کےمطابق تیل اورگیس کی قلت کےباعث بجلی کی پیداوارمیں کمی آئی  ہے پی ایس او نے عالمی مارکیٹ سے فرنس آئل کم منگوایا جس کےباعث پاورپلانٹ کو پینتیس  ہزارمیڑک ٹن کی جگہ بیس ہزارمیڑک ٹن تیل فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ڈیموں سےپانی کا اخراج بھی کم ہے جس کی وجہ سے بجلی کےشارٹ فال میں اضافہ ہوگیا ہے۔