Tuesday, April 23, 2024

گرمی کی شدت سےہونیوالی اموات میں پچاس فیصد کی وجہ لوڈشیڈنگ تھی : جام مہتاب ڈہر

گرمی کی شدت سےہونیوالی اموات میں پچاس فیصد کی وجہ لوڈشیڈنگ تھی : جام مہتاب ڈہر
June 28, 2015
کراچی(92نیوز)صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت سے ہونے والی اموات  میں سے پچاس فیصد بجلی کی بندش کی وجہ سے ہوئیں ،جناح اسپتال کراچی کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر کا کہنا تھاکہ  کراچی میں ہونے والی اموات میں کے الیکٹرک برابر کی ذمہ دار ہے،پچاس فیصد اموات لوڈ شیڈنگ کے باعث ہوئیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بجلی کی  بندش سے 35فیصد خواتین اور متعدد معمر افراد جاں بحق ہوئیں۔ اسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کے مریضوں کے لیے مزید گنجائش نکالی گئی ہے،گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بعض ایسی اموات بھی ہوئی ہیں جو لوگ سڑکوں پر سوتے تھے۔