Friday, May 17, 2024

گرمی سے کئی علاقوں میں پارہ 49 تک چڑھ گیا

گرمی سے کئی علاقوں میں پارہ 49 تک چڑھ گیا
May 30, 2019
سکھر (92 نیوز) گرمی کا قہر بڑھ گیا ، کئی علاقوں میں پارہ 49 تک چڑھ گیا۔ سکھر، جیکب آباد اور موہنجوداڑو میں سب زیادہ گرمی پڑی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج جوبن پر آیا، تو پارہ چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو آیا۔ صبح سے ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کیں تو دن کے آغاز میں ہی پارہ انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ لو کے تھپیڑوں اور سورج کی تپش نے شہریوں کی بس کرا دی، کہتے ہیں رمضان کا آخری عشرہ خوب گرم ہے جس میں روزہ داروں کے لئے مشکل بھی ہے لیکن اللہ کی خوشنودی کے لئے برداشت کریں گے۔ چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر عظمت حیات نے پیش گوئی کی کہ موسم ابھی مزید گرم رہے گا لیکن عید سے قبل آگ برساتے سورج کو رحم آجائے گا اور موسم ٹھنڈا ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو تلقین کی گئی ہے کہ گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کے لیے غیر ضروری سفر اور نقل و حرکت سے گریز کریں۔