Thursday, April 18, 2024

گرمی بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شروع

گرمی بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شروع
June 10, 2021

لاہور (92 نیوز) گرمی بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی۔ کئی علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی بندش ہونے لگی۔

شدید گرمی نے شہریوں کو گھروں تک محدود کر کے رکھ دیا۔ اسکولوں میں آنے والے بچے صبح سویرے ہی گرمی سے بے حال دیکھائی دئیے۔ ادھر گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارروال و دیگر شہروں میں بھی 10 سے 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کی جا رہی ہے۔ گرمی کے ستائے شہری کہتے ہیں حکومت گرمی کے اس موسم میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

لاہور شہر میں آج پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار کو بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔