Thursday, April 25, 2024

گرمی بڑھتے ہی لاہور میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی

گرمی بڑھتے ہی لاہور میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی
April 7, 2019

 لاہور (92 نیوز) گرمی بڑھتے ہی  صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی۔

 سورج نے اپنا پارہ کیا بڑھایا لاہور الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی چکرا کررہ گئی۔ شہر بھر میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی طلب اور رسد میں فرق بڑھنے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔  

 شہر میں 4 اور دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو مزید عذاب میں مبتلاء کر دیا۔  

 لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی گرمی کی شروعات ہے اور یہ حال ہے، اگر اب گھنٹوں بجلی سے محروم رہنا پڑ رہا ہے تو معلوم نہیں آئندہ آنے والے مہینوں میں کیا بنے گا۔

 این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2500 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے تو وہیں لیسکوکو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 3 ہزار میگاواٹ بجلی  کی ضرورت ہے۔

 دوسری جانب لیسکو کو تاحال 500 میگاواٹ سے بھی زیادہ بجلی کے شاٹ فال کا سامنا ہے۔