Saturday, April 20, 2024

گرمی اور سن سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر

گرمی اور سن سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر
June 22, 2015
کراچی (92نیوز) شدید گرمی میں سن سٹروک سے بچنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال ضروری ہے۔ زیادہ دیر تک دھوپ میں نہ رہیں، باہر نکلیں تو سر ڈھانپ کر رکھیں۔ موسم گرما میں لو لگنے، شدید گرمی اور سن سٹروک کے خطرات بڑھ جاتے ہیں خاص طور پرشیرخوار بچوں اور معمر افراد کو سن سٹروک اور ڈائریا کازیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ گرمی اور گرمی کی وجہ سے ہونےوالی بیماریوں سے بچاو کیلئے ٹھنڈے ماحول میں رہنا چاہئے۔ دھوپ میں زیادہ دیر رہنے سے گریز کیا جائے۔ پنکھوں کا استعمال کیا جائے۔ باہر جانا لازم اور ناگزیر ہو تو ٹھنڈا پانی ساتھ رکھنا چاہئے۔ سر ڈھانپ کر رکھا جائے تو دھوپ اور سن سٹروک سے بچا جا سکتاہے ۔ اس کے علاوہ تنگ ملبوسات پہننے سے گریز کیا جائے۔ ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کے شکار افراد کو شدید گرمی سے زیادہ خطرات ہوتے ہیں اس لئے انہیں ادویہ کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے۔ لو لگنے کی اہم علامات میں جلد کا سرخ اور انتہائی گرم ہوجانا، جلد کا خشک ہونا، پسینہ نہ آنا ، نبض کا تیز ہو جانا ، شدید سر درد ، چکر آنا، متلی ہونا شامل ہیں۔